ہوٹل لاہور میں قاضی نعیم انجم کی صدارت میں ایک اہم مشاورتی اجلاس

مورخہ 10 ستمبر کو PC ہوٹل لاہور میں قاضی نعیم انجم کی صدارت میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں جناب میاں رضا الرحمان، جناب سعید منہاس اور جاوید نور تامبرا نے سیالکوٹ سے خصوصی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں پاکستان کی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے پر مشاورت کی گئی جس میں ملک کی تمام وژنری اور مثبت سوچ رکھنے والے ہم خیال اسوسیئشن کی لیڈرشپ کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا سکے۔ اس پلیٹ فارم کا نام Pakistan Educationist's Alliance رکھا گیا۔ PEA بنیادی مقصد حکومت وقت تک نجی اسکولز کے مسائل اور مطالبات کو مثبت اور احسن طریقے سے پہنچانا ہے۔ پنجاب کیونکہ آدھا پاکستان ہے اور قاضی نعیم انجم صاحب نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو بڑی اچھی طرح جانتے بھی ہیں اور گاہے بگاہے حکومت کے سامنے رکھتے بھی رہتے ہیں اس لیے قاضی صاحب سے درخواست کی گئی کہ وہ PEA کی چیرمین شپ قبول کریں جو انھوں نے وقت کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے قبول کی۔ اس کے ساتھ ساتھ میاں رضا الرحمان کو صدر اور جاوید نور تامبرا کو جنرل سیکڑیڑی کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ سعید منہاس صاحب کو ابتدائی طور پر نائب چیرمین کی ذمہ داری سونپی گئی۔