سپیرئر کالج پاک عرب کیمپس لاہور کے زیر اہتمام برین آف ساوتھ لاہور کی تقریب تقسیم انعامات

سپیرئر کالج پاک عرب کیمپس لاہور کے زیر اہتمام برین آف ساوتھ لاہور کی تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔برین آف ساوتھ لاہور کے مقابلے میں دو ہزار سے زائد گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے میٹرک کلاس کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا۔برین آف ساوتھ لاہور کا ٹائٹل قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کے طالبعلم ابصار خالد نے اپنے نام کر کے 50ہزار روپےکی انعامی رقم حاصل کی۔
عزیز میموریل گرلز ہائی سکول کی طالبہ ندا لیاقت نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے35ہزار روپے،جی ایم سکول کےطالبعلم محسن احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 20 ہزار روپے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رکھ چندرائے کی طالبہ مریم وارث اور کنگ وے گرلز ہائی سکول کی طالبہ مریم مختار دونوں نے بالترتیب چوتھی پوزیشن حاصل کر کے 15ہزار روپے،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ستارہ کالونی کی طالبہ کنزہ لیاقت نے5ہزار روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔اس کے علاوہ 25 ہزار روپے کے پانچ خصوصی انعامات بھی طلباءوطالبات میں تقسیم کیے گئے۔ پوزیشن ہولڈرز بچوں کے پرنسپل صاحبان میں بھی 50 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری امین ذوالقرنین وزیر برائے پارلیمانی کوآپریٹو کمیٹی پنجاب،ڈائریکٹر سپیرئر کالج پاک عرب کیمپس زاہد شفیع اور عبدالرشید چٹھہ نے طلباءوطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ماہر تعلیم آصف گوہر اور محمد رضوان مہر میڈیا سیل انچارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور طلباءوطالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انعامات بھی تقسیم کیے۔